تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

بن کباب نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا

واشنگٹن : قسمت کی دیوی نے بن کباب کی خریداری کے دوران امریکی شہری کو کروڑ پتی بنا دیا۔

کہتے ہیں دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ایسا ہی کچھ امریکی شہری کے ساتھ ہوا جو گھر سے بن کباب خریدنے نکلا تھا لیکن جب وہ اسٹور سے ہاٹ ڈاگ (بن کباب) خرید کو لوٹا تو کروڑ پتی بن گیا۔

جی ہاں جیراڈ فوری نامی شخص کی بھوک ان کے لیے اس وقت خوشی کا باعث بن گئی جب انہوں نے اسٹور سے ہاٹ ڈاگ خریدا اور ساتھ میں جون میں ہونے والے لکی ڈرا کا لاٹری ٹکٹ بھی خرید لیا۔

جیراڈ نے ٹکٹ خریدنے کے ایک روز نتائج دیکھے تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ ان کے ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانی) کا انعام نکلا تھا۔

امریکی شہری نے میڈیا بتایا کہ ابھی اس نے انعامی رقم کو خرچ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ہواس باختہ نہیں ہوتے لیکن اچانک اتنی بڑا انعام نکلنے پر وہ اس قدر خوش ہیں کہ ان کا جوش و خروش آسمان سے باتیں کررہا ہے۔

سردرد نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا، معاملہ کیا ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل سردرد کی دوا خریدنے والی خاتون نے اسٹور نے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا اور اتقاقاً ان کے ٹکٹ پر 5 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا تھا۔

Comments