تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اے ٹی ایم ہیک کرنے والے نے تھانے میں خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپورا میں اے ٹی ایم ہیکنگ کیس میں گرفتار ملزم نے تھانے میں خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تریپورا میں اے ٹی ایم ہیکنگ کیس میں گرفتار 38 سالہ ملزم نے تھانے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ہفتے کے روز لنکامورا میں واقع اس کی رہائشگاہ سے سائبر کرائم ٹیم نے حراست میں لیا تھا اور مقامی عدالت میں پیش کرکے 2 روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے صبح 5 بجے کے قریب تھانے کے غسل خانے میں خودکشی کی، سشانت گھوش 4 بجے کے قریب گیا اور جب واپس نہ آیا تو ڈیوٹی پر موجود اہلکار نے وہاں جاکر دیکھا تو ملزم کو لٹکا ہوا پایا۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا کس طرح‌ پھنسا؟ ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی گینگ کے ساتھ ملوث تھا جس نے حال ہی میں تریپورا میں 60 بینک اکاؤنٹ ہیک کیے تھے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے سال نومبر میں گرفتار ہونے والے 4 ترک سائبر کرمنلز نے پوچھ گچھ کے دوران سشانت کا نام لیا تھا۔

دوسری جانب تریپورا ہیومن رائٹس آرگنائزیشن(ٹی ایچ آر او) نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹی ایچ آر او کے صدر پرشتم رائے برمن کا کہنا ہے کہ سشانت پولیس تشدد سے ہلاک ہوا ہے، پولیس اسے پھانسی کا معاملہ قرار دینے کی کوشش کررہی ہے، ہمیں پولیس کی باتوں پر یقین نہیں ہے لہٰذا اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -