ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

تریشا کرشنن کی وجے کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی پوسٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن اداکار سے سیاستداں بننے والے اداکار وجے کی بطور وزیرِ اعلیٰ تامل ناڈو حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد خبروں کی زینت بن گئیں ۔ اس دوران وہ تھلاپتی وجے کے والدین کے ساتھ موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تریشا نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کردی، تاہم سب سے زیادہ توجہ اس کے کیپشن نے حاصل کی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، محبت ہمیشہ گرجدار اور اس کی گونج زیادہ ہوتی ہے۔

اس جملے کے بعد فوراً ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے وجے کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں کے تناظر میں تبصرے شروع کر دیئے۔

ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں تریشا، وجے کی والدہ شوبھا کو گرمجوشی سے گلے لگا رہی ہیں۔ تقریب کے چند گھنٹوں بعد تریشا نے انسٹاگرام اسٹوری پر آئی وائی کے وائی کے بھی پوسٹ کیا۔

وجے نے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے کہ وجے نے اپنی آخری فلم جانا نیاگان کی مئی کے آخر میں متوقع ریلیز کے بعد مکمل طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ 2026 کے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ان کی جماعت نے 234 میں سے 108 نشستیں حاصل کیں۔ وجے اور تریشا کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں