تامل ناڈو کے حالیہ انتخابات میں تھلاپتی وجے کی تاریخی جیت اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے حلف سے قبل اداکارہ ترشا کرشنن کی ایک مبہم سوشل میڈیا پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے نے حال ہی میں انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے ساتھ ہی ان کے اور تریشا کرشنن کے مبینہ تعلقات کی خبریں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔
وجے کی اپنی اہلیہ سنگیتھا سورنالنگم سے طلاق کی کارروائی بھی جاری ہے، جس میں سنگیتھا نے مبینہ طور پر ایک اداکارہ کے ساتھ وجے کے تعلقات کا ذکر کیا ہے، تاہم سرکاری دستاویزات میں کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
اس تمام صورتحال کے درمیان تریشا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں Blah Blah اور Yadda Ya جیسے الفاظ درج ہیں، جو کہ عموماً لوگوں کی فضول باتوں یا افواہوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں IYKYK (اگر آپ جانتے ہیں تو آپ جانتے ہیں) تحریر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے ان کی نجی زندگی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کا جواب قرار دیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی ایک انٹرویو میں اس جوڑی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے وجے اور تریشا کو شادی کر لینی چاہیے، ہم ان کی مہندی میں ضرور جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وجے تھلاپتی کی کامیابی کے بعد تریشا کرشنن کا پرانا انٹرویو وائرل
دوسری جانب وجے کی انتخابی جیت کے بعد یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ تریشا جلد ہی سیاست میں قدم رکھ سکتی ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تاملگا ویٹری کڑگم کے رہنما تریشا پر ‘ترچی ایسٹ’ کے حلقے سے ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جو وجے کے خالی کرنے کا امکان ہے۔ تاہم، ابھی تک وجے یا ترہشا کی جانب سے ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



