اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر، اروشی روٹیلا تنقید کی زد میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی اداکارہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اروشی روٹیلا نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گولڈن لباس میں ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پیرس، فرانس میں ایفل ٹاور پر کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کا باضابطہ آغاز اور ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی اداکارہ بھی لکھا ہے۔

ہر پوسٹ میں پہلی اور کم عمر ہونے کا دعویٰ کرنے والی اداکارہ اروشی روٹیلا کو یہ پوسٹ شیئر کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ اداکارہ خود کو ہمیشہ چھوٹی عمر اور ہر کام میں پہلی اداکارہ کہنے کا جنون رکھتی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’خود سے خود کی تعریف کرنا بند کرو۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں