تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر کی پریشانی دور

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے پاکستان میں موجود اقامہ ہولڈر کیلئے وضاحت پیش کی۔

عرب میڈیا کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر سعودی اقامہ ہولڈر نے استفسار کیا کہ ایک ویکسین مملکت میں لگوائی اب پاکستان میں ہوں یہاں توکلنا ایپ اوپن نہیں ہورہی، پہلی خوراک کا ثبوت کیسے دوں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ مملکت کی وزارت صحت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کا مصدقہ ریکاڈ معلوم کرنے کے لیے اسمارٹ فونز پر توکلنا اور صحتی ایپ کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے جس کے ذریعے اقامہ ہولڈرز یا سعودی شہریوں کا ویکسینیشن ریکاڈ دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی بتایا کہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ بھی ایپ پرموجود ہے، وہ افراد جنہوں نے ایک ویکسین سعودی عرب میں لگوائی ہے انہیں چاہیے کہ صحتی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں جس کے بعد ان کا ویکسینیشن اسٹیٹس بھی اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

جوازات کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایپ صحتی پاکستان میں بھی کام کرتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی ایپ توکلنا پاکستان میں کام نہیں کرتی، ممکنہ طور پر مرحلہ وار یہ سہولت بھی یہاں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کو فراہم کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -