تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا سے پریشان بھارتی شہریوں کو ایک موذی بیماری نے گھیرلیا

نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس کے بعد ایک مہلک ترین بیماری سر اٹھانے لگی، ایم آئی ایس-سی نامی اس بیماری کا گجرات میں ایک کیسز بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو متاثر کررکھا ہے، انہیں متاڑین میں بھارتی شہری بھی لاکھوں کی تعداد میں شامل ہیں جہاں اب تک 12 سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 29 ہزار لوگ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

کرونا وائرس سے پریشان بھارتی شہریوں کو ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم نامی ایک اور موذی بیماری نے گھیرلیا ہے۔

ایم آئی ایس-سی کا پہلا کیس بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں سامنے آیا ہے جہاں ایک دس سالہ بچے میں اس بیماری کی علامات پائی گئی ہیں، متاثرہ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ پہلے بچے کو الٹی اور کھانسی ہوئی اور پھر دست ہونے لگے جس پر اسے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کے ہونٹ اور آنکھیں لال پڑنے لگیں۔

خیال رہے کہ ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم (ایم آئی ایس-سی) کے کیسز امریکا اور یورپ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بیماری سے متعلق ابھی طبی ماہرین کو زیادہ معلومات نہیں ہیں، ایم آئی ایس-سی کے کیسز سامنے آنے کے بعد اس پر تحقیق شروع کی گئی ہے۔ مذکورہ بیماری سے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ بیماری کی علامات یہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔ 19 سال تک کے بچے میں تین دن سے زیادہ بخار

جسم پر دانے آنا، پیولولینٹ (مواد کے ساتھ) منھ، ہاتھ اور پیر میں سوجن

بلڈ پریشر کا کم ہونا

ڈائیریا، پیٹ میں درد، پیٹ کے نچلے حصے میں درد

ایسا ہونے پر فورا ڈاکٹروں سے رجوع کرنا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -