بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ساہیوال میں بس اور ٹرک تصادم ،7 افراد جاں بحق 35 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تفصیلات کے مطابق حادثہ ساہیوال کے علاقے چھوٹی پل کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ادارے اور مقامی افراد کی مد سے اخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 35 افراد کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مسافر بس اور ٹرک تصادم کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 جب کہ 35 افراد زخمی ہیں،زخمیوں سے چند کی حالت تشویشناک ناک بتائی جاتی ہے،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،تاحال حادثے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد ملنے کے بعد اُن کے بیان قلم بند کیے جائیں گے،جس کے بعد حادثے کی وجہ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں