ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

اوور ٹیک کرنے والوں کو حادثات سے بچانے کیلئے ٹرک ڈرائیور کا انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرک ڈرائیور نے اوور ٹیک کرنے والوں کو حادثات سے بچانے کے لیے زبردست قدم اٹھایا، جسے دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کو اکثر و بیشتر اپنے چلنے والی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے حادثہ پیش آتا ہے جو کبھی کبھی جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

اوور ٹیک کرنے والوں کو حادثات سے بچانے کےلیے روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک ٹرک ڈرائیور نے زبردست طریقہ ایجاد کیا ہے جس پر دیگر ممالک میں بھی عمل درآمد کرکے ٹریفک حادثات کی شرح میں کافی حد کمی واقع ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

روس سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور نے ٹرک کے پیچھے ایک اسکرین نصب کرائی جس میں ٹرک کے سامنے کے مناظر دکھائی دے رہے تھے۔

ٹرک ڈرائیور کا یہ عمل اپنے پیچھے چلنے والے ڈرائیوروں کو اپنے آگے ہونے والے معاملات سے متعلق آگاہ رکھنا ہے تاکہ وہ گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے خیال رکھ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں