تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

فلپائن، ٹرک کھائی میں جاگرا، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

منیلا: فلپائن میں ٹرک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 19 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے اپایاؤ کے ضلع کونور میں ٹرک 65 فٹ گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 19 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کسان حکومت کی جانب سے ملنے والے بیجوں کی بوریاں حاصل کرکے واپس جارہے تھے کہ اس دوران ٹرک کے بریک فیل ہوئے اور کھائی میں جاگرا۔

پولیس کے مطابق ٹرک پیچھے کی جانب سے کھائی میں گرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار مسافر کچلے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی بڑی وجہ ٹرک میں رکھی بوریاں تھیں اور زیادہ تر مسافر بوریوں کے وزن تلے دب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلپائن زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

حادثے میں 20 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں جنوبی فلپائنی شہر تبولی میں ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ فلپائن کا جنوبی حصہ ان دنوں زلزلے کی زد میں ہے اور زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مزید زلزلوں کی وارننگ دی گئی ہے تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -