تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

امریکا میں دودھ کی نہر! واقعے کی حقیقت سامنے آگئی

واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کی دو ریاستوں کو ملانے والی سڑک پر دودھ کی نہر بہنے لگی۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دودھ لیجانے والا ٹرک دو ریاستوں کو ملانے والی سڑک پر حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث ہائی وے دودھ کی نہر کا منظر پیش کرنے لگا۔

ایل پاسو پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ ٹیکساس ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ٹرک سارہ فارم سے ہزاروں لیٹر دودھ سپلائی کرنے نکلا۔

انٹرا اسٹیٹ لین میں ٹرک کا اچانک حادثہ پیش آیا اور وہ زمین پر الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرک میں موجود دودھ کے گیلن سڑک پر بکھر گئے اور سارا دودھ شاہراہ پر پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی تاہم اسے ٹریفک کو بحال کرنے کےلیے ریسکیو حکام ٹرک کو راستے سے ہٹانے اور دودھ کی صفائی کا کام کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرک حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ہیں البتہ اس حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول نہیں ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -