تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کینیڈا: جدید اسلحہ رضاکارانہ طور پر جمع کرانے والوں کو عام معافی دینے کا اعلان

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جدید اسلحہ حکومت کو رضاکارانہ طور پر جمع کرانے والوں کو عام معافی دینے کا اعلان کرتے ہوئے فوجی گریڈ اسلحے پر ہر قسم کی فوری پابندی عائد کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اب کینیڈا میں فوجی گریڈ ہتھیار کی خرید و فروخت ، نقل و حمل یا استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، فوجی گریڈ اسلحہ کے 1500 ماڈلز کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذکورہ ہتھیاروں پر پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ کم وقت میں زیادہ لوگوں کو مارنے کا سبب بنتے ہیں، کینیڈا کو ایسے ہتھیاروں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایسے ہلاکت خیز اسلحے کی ملک میں کوئی جگہ ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ جدید ہتھیار رضاکارنہ طور پر حکومت کو جمع کرانے والے شہریوں کو دو سال کی عام معافی دی جائے گی۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہتھیار جمع کرانے والوں کو تلافی دینے کے لیے بھی قانون سازی کررہی ہے، ہم ایسے تمام لوگوں کو رعایت دینے کے حق میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کینیڈا کے صوبے نووا اسکوشیا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں بائیس افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ جسٹن ٹروڈو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر میں جدید اسلحے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -