تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘دہشت گرد اور قاتل اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے’

ٹورنٹو: کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا آزادی رائے کے اظہار کی حدود ہونی چاہیے، دہشت گرد اور قاتل اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نئے فرانس میں ہونے والے حالیہ واقعات پر ردِ عمل دیتے ہوئے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور قاتل اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے ، آزادی رائے کے اظہار کی حدود ہونی چاہیے، لوگوں کی دل آزاری نہیں احترام کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن نے فرانسیسی سیاستدانوں کےطرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے استنبول پروسیس کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

اوآئی سی انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ باہمی احترام بڑھانے،غلط فہمی دورکرنےکیلئےبین المذاہب مکالمےکی ضرورت ہے جب کہ مذہب اور عقیدے پر امتیازی سلوک کےخطرات سےنمٹنےکیلئےاستنبول پروسیس کی حمایت کرتے ہیں۔

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر کے امام اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم مخالف کارروائیاں کرنے والوں کو مجرم قرار دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -