تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ

اوٹاوا: کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر الزامات عائد کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عائد ہونے والے الزامات کے بعد جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے نام پر دیے جانے والے کانٹریکٹ کی تحقیقات کی جائیں اور دیکھا جائے کہ جسٹن ٹروڈو نے کیوں اپنے دوستوں پر کرم نوازیاں کیں اور وہ بروقت انتخابات کا انعقاد کیوں نہیں چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران ہی انتخابات کا انعقاد کروایا جائے جبکہ دو روز قبل وزیراعظم کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایسی صورت حال میں الیکشن کا انعقاد کسی خطرے سے خالی نہیں ہوگا اور نہ ہی شہری اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔

اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جسٹن ٹروڈو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی قرار داد منظور ہوگئی تو ٹروڈو کی حکومت کا بچنا کسی صورت بھی ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اُن کے پاس ایوان میں اکثریت نہیں ہے اور اتحادی جماعت نے بھی اپوزیشن سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

حکومتی جماعت نیو ڈیموکریٹس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ٹرڈو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوگی، ویسے بھی وزیراعظم انتخابات کا اعلان کرنے جارہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -