بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ترکی کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاورڈویژن عمرایوب کی ترکی کےسفیراحسان مصطفیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون اور توانائی کے شعبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد پاور ڈویژن کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کےدوران خصوصی شعبوں میں‌ سرمایہ کاری کی نشاندہی پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کے پاس بہت اہم مواقع ہیں، پاکستان میں نئی قابل تجدید توانائی پالیسی منظوری کےعمل میں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی منظوری کے بعد توانائی سیکٹر سرمایہ کار ی کے فروغ کا باعث بنےگی۔

عمر ایوب نے ترکش کمپنیوں کوپاکستان کےپاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔احسان مصطفیٰ نے پاکستان کی جانب سے ترکش کمپنیوں کو پیش کش کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ  ترکی کے سرمایہ کار پاکستان میں  سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں