ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا 48 ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (1 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں 48 اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 48 ایرانی رہنما اب نہیں رہے۔

دوسری جانب، فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں جو کامیابی مل رہی ہے اس پر کوئی یقین نہیں کر سکتا، ایک ہی وار میں 48 رہنما ختم کر دیے گئے ہیں اور یہ کارروائی بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

سی این بی سی کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں امریکی آپریشن اپنے طے شدہ وقت سے پہلے مکمل ہوتا نظر آ رہا ہے۔

قبل ازیں، روئٹرز کے مطابق اتوار کے روز امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران امریکی حملوں کے جواب میں کوئی جوابی کارروائی کرتا ہے تو امریکا اس پر ایسی طاقت سے حملہ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران نے ابھی کہا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کرے گا، اس سے بھی زیادہ سخت جتنا اس پر پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ہم ان پر ایسی طاقت سے حملہ کریں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں