واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے سفری پابندی میں 30 ملکوں کو شامل کرنے کی خبر کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی وزیرکرسٹی نوم نے سفری پابندی میں 19 ملکوں کی فہرست بڑھانے کی تصدیق کر دی۔
کرسٹی نوم نے کہا کہ امریکہ کی سفری پابندیوں کی فہرست میں مزید ممالک شامل کیے جا رہے ہیں اور اب یہ تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے۔
کرسٹی نوم نے یہ اعلان ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تاہم انہوں نے مخصوص ممالک کی تعداد نہیں بتائی۔
ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی وزیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی سفری اور امیگریشن پابندیوں میں مزید ممالک کو شامل کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ممالک کے شہریوں کو امریکہ آنے کی اجازت نہیں دیں گے جہاں حکومتیں مستحکم نہیں، شہریوں کی تصدیق کا نظام شفاف نہیں، یا امریکہ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا نظام مؤثر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک اپنے شہریوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کر سکتا تو وہاں کے افراد کو امریکہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی میڈیا کے دعووں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مزید 36 ممالک کے شہریوں پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔
یہ اقدام امریکی سرحدی سیکیورٹی اور امیگریشن کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


