واشنگٹن: امریکا کی جانب سے کیوبا کو 100 ملین ڈالرز کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم اس کے لیے کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کو امریکی مطالبات کے مطابق ’اہم اصلاحات‘ کی شرط بھی لگادی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ امداد براہِ راست کیوبا کے عوام تک پہنچائی جائے گی لیکن کیوبا کی حکومت نے اگر شرائط نہ مانیں تو اسے امداد کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے الزام لگایا ہے کہ کیوبا کی کمیونسٹ قیادت عوام کو غربت میں دھکیل رہی ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے جاری امریکی تجارتی پابندیاں ہی کیوبا کے معاشی بحران کی بڑی وجہ ہیں۔
رواں سال ٹرمپ نے وینزویلا سے کیوبا کو ملنے والی تیل سپلائی بند کروانے کے بعد دیگر ممالک کو بھی کیوبا کو ایندھن دینے پر معاشی سزا کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجے میں ملک کو شدید توانائی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے: جے ڈی وینس
اس سے قبل ٹرمپ نے حالیہ بیانات میں کیوبا میں ’حکومتی تبدیلی‘ کی خواہش بھی ظاہر کی تھی اور نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کیوبا کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


