بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا‘ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاپر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا سچ کو سامنے نہیں لاناچاہتااس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ملبرن میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کسی جعلی خبر کی رکاوٹ کے بغیر امریکیوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔

امریکی صدرنے میڈیا کو بد دیانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ میڈیا سچ کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتا اور ان کے بارے میں اپنے پاس سے ہی کہانیاں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی تقریر میں انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں کو دہرایا کہ وہ امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدیں دوبارہ سے مضبوط ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ امریکیوں کے پاس صحت کا بہترین منصوبہ ہوگا جبکہ سابق صدر اوباما کی صحت سے متعلق اصلاحات کو ختم کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر نےتقریر کے دوران کہا کہ وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ میں بدنظمی کے دعوؤں کی تردید کی۔صدر ٹرمپ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ افسر شاہی میں کمی کریں گے۔

مزید پڑھیں:جعلی نیوزمیڈیامیرانہیں امریکی عوام کا دشمن ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمتعدد چینلز کوامریکی عوام کا دشمن قراردے دیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں