تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

امریکہ کہ پانچ ریاستوں میں صدارتی امیدوارکے انتخابات آج ہورہے ہیں

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی کے لئےآج پانچ ریاستوں میں پرائمری انتخابات ہورہےہیں۔

مسلمان مخالف صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ آج کی جیت کے لئے پرعزم ہیں اورانہوں نے گزشتہ دنوں ریلیوں میں ہونے والے واقعات کو معمولی خلل قراردیا ہے۔

ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنےکیلئےآج ریاست فلوریڈا، ایلانوائے، میزوری، نارتھ کیرولینا اوراوہائیومیں پرائمری انتخابات ہورہے ہیں۔

آج کےانتخابی نتائج صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کیلئے اہم قراردیےجارہےہیں۔ پرائمری انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق ہیلری کلنٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی میں سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن ایک ہزاردوسو اکتیس ڈیلی گیٹس کے ساتھ برنی سینڈرزسےدوگناآگےہیں، جبکہ رپبلکن پارٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیڈ کروز نے اب تک بالترتیب چارسو ساٹھ اور تین سو ستر ڈیلی گیٹس حاصل کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارکا فیصلہ اب جولائی میں ہونے والے نیشنل کنونشن تک جائے گا، جہاں دوبارہ ووٹنگ میں فیصلہ کیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -