اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

’ٹرمپ نے یوکرین کو روس کے اندر حملوں کی اجازت دیدی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی خصوصی ایلچی کیتھ کیلاگ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو روس کے اندر حملوں کی اجازت دیدی۔

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ایلچی نے کہا کہ ٹرمپ نے یوکرین کو طویل فاصلے کے حملوں کی منظوری دے دی ہے اور صدر کے بیان سے بھی لگتا ہے یوکرین کو حملوں کی اجازت مل گئی ہے۔

یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کیساتھ روس پر حملوں کیلئے واشنگٹن کی منظوری ضروری ہے۔ پہلی بار نومبر 2024 میں صدر بائیڈن نے یوکرین کو حملوں کی اجازت دی تھی۔

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کی ٹوماہاک میزائل کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، ٹوماہاک میزائل یوکرین کو روس کے اندر تک حملوں کی صلاحیت دیں گے۔

ادھر ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین ٹوماہاک میزائل امریکی مدد کے بغیر استعمال نہیں کر سکتا، ٹوماہاک میزائل یوکرین نے استعمال کیا تو مطلب امریکا کی منظوری ہو گی جس کا مطلب ہو گا امریکا جنگ میں شریک ہوگیا، امریکی کی جنگ میں شمولیت سنگین اشتعال انگیزی سمجھاجائےگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں