ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

صدر ٹرمپ کا دورہِ چین؛ کون سے اہم معاہدے ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ چین کے 3 روزہ دورے پر بدھ کو بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ملاقات میں ایران، تائیوان کے معاملے پر بات چیت ہو گی جب کہ مصنوعی ذہانت ،ایٹمی ہتھیاروں سمیت اہم تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

امریکی حکام کے مطابق بوئنگ طیاروں، امریکی زرعی مصنوعات اور توانائی پر معاہدہ متوقع ہے۔ دورے میں تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے مستقل اداروں کے قیام کا بھی امکان ہے۔

امریکی حکام کے مطابق  چین سے نایاب معدنیات کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع پر بھی بات ہو گی۔

واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات عالمی سیاست اور معیشت کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر 14 اور 15 مئی کو چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، بیجنگ میں صدر ٹرمپ کا روایتی طور پر نہایت پُرتپاک اور شاہانہ سرکاری استقبال متوقع ہے۔

واشنگٹن کو امید ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اس اہم ملاقات کے دیگر ایجنڈوں پر منفی اثر ڈالنے کے بجائے تعمیری مذاکرات کا راستہ کھولے گی۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید کہا کہ اس ملاقات کو ایک بڑے سفارتی دباؤ کا سامنا ہے، تہران کے لیے بیجنگ کی مسلسل حمایت نے واشنگٹن کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ ملاقات شدید تناؤ کے ماحول میں ہو رہی ہے۔

یہ وہی اہم ملاقات ہے جسے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے آغاز اور سیکیورٹی خدشات کے باعث پہلے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس ملاقات کے ذریعے چین کو ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لیے قائل کرنا چاہتا ہے تاکہ جنگ کا دائرہ کار مزید وسیع نہ ہو۔

دوسری جانب چین اپنے معاشی مفادات اور توانائی کی ضروریات کے پیشِ نظر تہران کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آنے والے چند روز عالمی سفارت کاری کے لیے انتہائی اہم ہیں، کیونکہ دو بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے فیصلے مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کا رخ متعین کریں گے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں