تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ٹرمپ کے وکیل کے دفتر پر چھاپا، اہم آڈیو ٹیپ تفتیش کاروں کے حوالے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپے میں برآمد ہونے والی اہم آڈیو ٹیپ تفتیشی اداروں کے حوالے کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل کوہن کے دفتر سے ضبط کی جانے والی دستاویزات میں بارہ آڈیوٹیپ بھی شامل ہیں، جن میں اہم گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے۔

[bs-quote quote=” ان ٹیپس میں ٹرمپ اور کوہن کے مابین پورن اسٹار سٹورمی ڈینیلز سے متعلق ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

موصولہ اطلاعات کے مطابق ان ٹیپس میں ٹرمپ اور کوہن کے مابین پورن اسٹار سٹورمی ڈینیلز سے متعلق ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔

فون کال صدر کے وکیل نے ریکارڈ کی تھی۔ اس میں ادائیگی کے طریقہ کار اور حتمی معاہدے پر بات کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپا ما ر کر کئی اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو شرمناک اور اپنی حکومت پر حملہ قرار دیا تھا۔

یہ چھاپا گزشتہ صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی ٹیم اور روس کی ملی بھگت کی تفتیش کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ ملر کی ہدایت پر ایف بی آئی کی ٹیم نے مارا تھا۔

چھاپے کے وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان دستاویزات میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے ناجائز طور پر اکھٹی کی جانے والی رقم کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

عدالتی عہدے دار باربرا ایس جونس کی جانب سے بھی ان بارہ آڈیو ٹیپس کی تصدیق کی گئی۔البتہ یہ واضح نہیں کہ تفتیشی اداروں کو سونپی جانے والے ریکارڈز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو شامل ہے یا نہیں۔


ایف بی آئی کا صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپہ، اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -