بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات ایران جنگ ایجنڈے میں سرفہرست ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات کے ایجنڈے میں ایران جنگ کا موضوع سرفہرست ہوگا۔

تفصیالت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ایران جنگ کا موضوع سب سے اوپر ہوگا۔

امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات عالمی سیاست اور معیشت کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر 14 اور 15 مئی کو چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، بیجنگ میں صدر ٹرمپ کا روایتی طور پر نہایت پُرتپاک اور شاہانہ سرکاری استقبال متوقع ہے۔

واشنگٹن کو امید ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اس اہم ملاقات کے دیگر ایجنڈوں پر منفی اثر ڈالنے کے بجائے تعمیری مذاکرات کا راستہ کھولے گی۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید کہا کہ اس ملاقات کو ایک بڑے سفارتی دباؤ کا سامنا ہے، تہران کے لیے بیجنگ کی مسلسل حمایت نے واشنگٹن کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ ملاقات شدید تناؤ کے ماحول میں ہو رہی ہے۔

یہ وہی اہم ملاقات ہے جسے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے آغاز اور سیکیورٹی خدشات کے باعث پہلے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس ملاقات کے ذریعے چین کو ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لیے قائل کرنا چاہتا ہے تاکہ جنگ کا دائرہ کار مزید وسیع نہ ہو۔

دوسری جانب چین اپنے معاشی مفادات اور توانائی کی ضروریات کے پیشِ نظر تہران کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آنے والے چند روز عالمی سفارت کاری کے لیے انتہائی اہم ہیں، کیونکہ دو بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے فیصلے مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کا رخ متعین کریں گے۔

ٹرمپ شی جن پنگ ملاقات،ایران جنگ ایجنڈےمیں سرفہرست، واشنگٹن پوسٹ امریکی صدر14اور15مئی کوچین کاسرکاری دورہ کریں گے، واشنگٹن پوسٹ واشنگٹن کوامیدکہ ایران جنگ ملاقات پراثراندازنہیں ہوگی، امریکی اخبار توقع ہےصدرٹرمپ کاپُرتپاک سرکاری استقبال کیاجائےگا، واشنگٹن پوسٹ تہران کیلئےبیجنگ کی حمایت سےاہم ترین ملاقات دباؤکاشکار، امریکی اخ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں