ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے جینیٹ نیشیوات کو سرجن جنرل نامزد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آنے والی نئی انتظامیہ کے لیے اہم عہدوں پر نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات کو سرجن جنرل کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نیشیوات لوگوں کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتی ہیں، ڈاکٹر نیشیوات ادویات اور صحت سے متعلق ایک زبردست شخصیت ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ امریکی شہریوں کو سستی اور معیاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نیشیوات نے کورونا کی وباء کے دوران مریضوں کا علاج کیا اور سمندری طوفان کے متاثرین کا بھی خوب خیال رکھا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ خاتون ڈاکٹر نے مراکش، ہیٹی اور پولینڈ میں بھی ڈیزاسٹر ریلیف تنظیم کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔

ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات امریکی ٹی وی چینل پر مختلف بیماریوں، شراب اور منشیات کے استعمال کے اثرات اور قدرتی آفات کے مسائل پر بات کرتی ہیں۔

اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے۔

میٹ گیٹز نے کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کررہے ہیں۔

اسپین نے غیر ملکی تارکین وطن کو خوشخبری سنادی

ٹرمپ نے فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں