واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جارجیا کے انتخابی امیدوار جم کنگسٹن کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ کامیاب بزنس مین اورقدامت پسند رہنما ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا سے تعلق رکھنے والے انتخابی امیدوار جم کنگسٹن کی مکمل اور بھرپور تائید کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں جم کنگسٹن کو ایک مضبوط اور باصلاحیت رہنما قرار دیتے ہوئے انہیں ریاست کی بہتری کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جم کنگسٹن ایک کامیاب بزنس مین اور پختہ قدامت پسند رہنما ہیں جو معاشی معاملات کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جم کنگسٹن ایک عرصے سے اپنی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں، کنگسٹن امریکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کریں گے اور وہ عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
جم کنگسٹن سابق معروف کانگریس مین جیک کنگسٹن کے بیٹے ہیں، اور اپنے والد کی سیاسی و عوامی خدمت کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


