تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ٹرمپ نے اپنا نیا منصوبہ بتا دیا، بڑا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے چار سال بعد دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اور اس ضمن میں تیاری بھی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 4سال بعد دوبارہ انتخابی میدان میں کودنے کے لیے تیاری کررہے ہیں، انہوں نے اپنے اس پلان پر کام بھی شروع کردیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے گزشتہ 4سال شاندار تھے۔

ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں کرسمس پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مزید4سال کے لیے کوشاں ہیں، اگر ایسانہ ہوا تو 4سال بعد دوبارہ میدان میں اتریں گے، ڈاک کے ذریعے منصوبہ بندی کرکے ووٹر فراڈ کیا گیا۔

صدرٹرمپ نے الزام لگایا کہ الیکشن میں ووٹنگ فراڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے الزامات سے انتخابی عملے کو دھمکیاں اور معاشرے میں اشتعال پھیل رہا ہے۔

جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کا اشارہ دیدیا

ادھر امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ان کی مدت میں اگر ایران ایٹمی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کو تیار ہوتا ہے تو امریکا دوبارہ سے ایٹمی پروگرام بحال کردے گا، جوبائیڈن نے شرط رکھی ہے کہ اس کے لیے ایران کو جوہری مواد کی ذخیرہ اندوزی کی سرگرمیوں کو چھوڑ کر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔

بائیڈن کے مطابق اگر ایران ایٹم بم بنا لیتا ہے تو سعودی عرب، ترکی، مصر اور دیگر ممالک پر ایٹیمی ہتھیار حاصل کرنے کا شدید دباؤ قائم ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -