تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکہ کو عظیم سے عظیم تربنائیں گے،وہ کام کرینگے، جو پہلے کبھی نہیں ہوئے

واشنگٹن : امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو عظیم سے عظیم تربنائیں گے،وہ کام کرینگے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے دِن واشنگٹن پہنچے، واشنگٹن میں لنکن میموریل ہال میں کنسرٹ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں ،امریکہ کی سرحدوں کو مضبوط اور ملک کو عظیم سے عظیم تربنائیں گے۔

trmup-3

 

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کام کرینگے جو دہائیوں سے امریکہ کیلئے نہیں کیے گئے، جس وقت الیکشن جیت رہا تھا، اس وقت حقائق کو الٹا بیان کیا گیا تھا۔ یہ ان لوگوں کے جشن کا موقع ہے جنہیں فراموش کردیا گیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اور عوام سےتبدیلی کا وعدہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ امریکیوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے سخت محنت کرینگے اور تارکین وطن کو امریکیوں کا حق مارنے نہیں دینگے۔

ٹرمپ نے آرلنگٹن نیشنل سمیٹری میں پھولوں کی چادر چڑھائی، جہاں 400000 سے زائد سابق فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کی قبریں ہیں۔
23

لنکن میموریل ہال میں ہونیوالے کنسرٹ میں نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور تقریب کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

trnmuip2

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -