منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

امریکی ہتھیاروں سے روس پر حملہ کر سکتے ہو؟ ٹرمپ اور زیلنسکی کی خفیہ گفتگو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

(15 جولائی 2025): برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی خفیہ گفتگو منظر عام پر لے آیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ طور پر یوکرین کو روس پر سخت حملے تیز کرنے کی ترغیب دی۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے یہ بھی پوچھا کہ اگر امریکا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کیے تو کیا وہ ماسکو پر حملہ کر سکتے ہیں؟

فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دو ایسے افراد کا حوالہ دیا جنہوں نے اس معاملے پر بریفنگ دی۔

برطانوی اخبار نے بتایا کہ امریکی صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے پوچھا کہ اگر انہیں ہتھیار فراہم کیے جائیں تو کیا وہ روس کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کیلیے روئٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا جبکہ خبر رساں ایجنسی بھی اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں