پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کرنے والا شخص آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ سال قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں مجرم قرار دیے گئے ریان راؤتھ کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

اقدام قتل کی واردات یہ واقعہ 2024 کے صدارتی انتخاب سے محض دو ماہ قبل پیش آیا تھا، 59سالہ ریان راؤتھ کو گزشتہ برس ایک جیوری نے پانچ سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا تھا، جن میں اقدام قتل بھی شامل تھا۔

ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران بحیثیت وکیل اپنا دفاع خود کیا، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جج ایلن کینن نےعمر قید کی سزا سنائی۔

فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ عدالت کے نزدیک یہ بات واضح ہے کہ ملزم نے سوچے سمجھے اور منظم منصوبہ بندی کے تحت انسان کی جان لینے کی سازش کی۔ سماعت کے دوران ریان راؤتھ کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور قیدیوں کا لباس تھا، جبکہ اس نے اپنے بیان میں مقدمے کے حقائق کے بجائے عالمی جنگوں اور خود کو بیرونِ ملک سیاسی قیدیوں سے تبادلے کی خواہش کا ذکر کیا۔

استغاثہ نے عدالت سے عمر قید کی سفارش کی تھی جبکہ ملزم نے 27 سال قید کی درخواست کی تھی۔ راؤتھ کے وکیل مارٹن روتھ نے عدالت کو بتایا کہ ان کا مؤکل ذہنی طور پر پیچیدہ شخصیت کا حامل ہے، تاہم اس کے دل میں دوسروں کی فلاح کا جذبہ موجود ہے۔ بعد ازاں وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ تحقیقات کے مطابق سیکیورٹ سروس کے اہلکاروں نے 15 ستمبر 2024 کو ویسٹ پام بیچ کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب کے قریب جھاڑیوں میں چھپے راؤتھ کو اس وقت دیکھا جب ٹرمپ وہاں گالف کھیل رہے تھے۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم خود کار رائفل، باڈی آرمر جیسی دھاتی پلیٹیں اور ویڈیو کیمرہ وہیں چھوڑ گیا۔ بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں