تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹرمپ کا ری پبلکن سینیٹر پر جوابی وار، بڑا مطالبہ کردیا

واشنگٹن: کانگریس پر حملے کا ذمہ دار کیوں ٹہرایا؟، سابق صدرٹرمپ نے سینیٹ میں بڑا مطالبہ کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سینیٹ میں ریپبلکن رہنما مچ مکونل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، اقلیتی رہنما سینیٹر مچ مکونل نے کانگریس پر حملے کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔

سابق صدر ٹرمپ نے ریپبلکن رہنما مچ مکونل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مچ مکونل کی موجودگی میں ریپبلکن کبھی الیکشن نہیں جیت سکتے، ری پبلکن پارٹی کومچ مکونل کی وجہ سےمستقبل میں بھی نقصان اٹھانا پڑےگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے سینیٹر مچ مکونل کو کٹھ پتلی کےطور پراستعمال کیا، مچ مکونل کی ناسمجھی نے انہیں اکثریتی سے اقلیتی رہنمابنادیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ میں مواخذے سے ٹرمپ دوسری بار بھی بچ نکلے

یاد رہے کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل میں ہنگامہ آرائی اور ہجوم کو اشتعال دلانے کے الزامات سے بری کیا جاچکا ہے،سینیٹ میں سابق صدر پر کیپیٹل ہل پر حملے کی ذمہ داری عائد کرنے پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 57 ووٹ حمایت میں جب کہ 43 ووٹ مخالفت میں پڑے۔

Comments

- Advertisement -