منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: امریکی صدر کا اپنی ٹیم کے لیے خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(9 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی ٹیم ایک مضبوط اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں اپنی ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں امریکی ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کر رہے ہیں جبکہ اسکواڈ میں سوربھ نیتراولکر، اینڈریز گوس، ہرمیت سنگھ اور علی خان جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ امریکی ٹیم گروپ اے میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت، پاکستان، نیدر لینڈز اور نمیبیا جیسی ٹیموں سے ہے۔

7 فروری کو ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

امریکا نے بھارت کو 161 رنز تک محدود رکھا تھا لیکن ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 132 رنز بنا سکی، امریکی ٹیم اپنا اگلا اہم میچ 10 فروری کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں