جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ پر اصولی اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے، ٹرمپ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے، ٹرمپ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان کشیدگی دور گئی، میکسیکو سرحدی دیوار کے لیے بھی فنڈز اجراء کی منظوری دے دی گئی۔

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے اصولی اتفاق ہوگیا ہے معاہدہ کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد ہوا، 22 دسمبر کو شروع ہونے والا شٹ ڈاؤن 35 روز جاری رہا تھا جو کہ امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن تھا۔

رپورٹ کے مطابق شٹ ڈاؤن عبوری طور پر ختم کیا گیا ہے اور معاملات حل کرنے کی معیاد جمعہ کو ختم ہورہی ہے، مذاکرات کے بعد جمعہ سے پہلے معاہدے پر باقاعدہ دستخط اور قانونی سازی ہونے کی قوی امید ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں شٹ ڈاؤن، صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو نئی پیشکش

معاہدہ میں کانگریس کو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کے لیے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی منظوری دینی ہے تاہم صدر ٹرمپ نے دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ستر کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی قانون سازوں کی جانب سے اتفاق کیے گئے اس معاہدے پر تاحال وائٹ ہاؤس کی منظوری کا انتظار ہے۔

ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں خطاب کے دوران اس معاہدے سے متعلق سوال کے جواب پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’شاید کوئی اچھی خبر ہوسکتی ہے لیکن کون جانتا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں