بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ٹرمپ کابینہ، اسرائیل نواز خاتون کو یو این ایلچی منتخب کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں اسرائیل نواز خاتون کو یو این ایلچی کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کریں گے۔

روئٹرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن نمائندے مائیک والٹز کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر منتخب کر لیا ہے۔ ٹرمپ کے وفادار مائیکل والٹز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں، اور نیشنل گارڈ میں بطور کرنل بھی خدمات انجام دیں۔

- Advertisement -

مائیکل والٹز نے ایشیا پیسیفک میں چینی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں ممکنہ تنازع کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک تقریب میں مائیک والٹز نے کہا ٹرمپ اسٹیبلشمنٹ اور پینٹاگون میں بری عادتوں میں مبتلا افراد کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے ہیں۔

مائیک والٹز ڈونلڈ رمز فیلڈ اور رابرٹ گیٹس کے لیے دفاعی پالیسی کے ڈائریکٹر بھی تھے۔

ٹرمپ کے آنے سے اسرائیل کا مغربی کنارے کو ہڑپ کرنے کا منصوبہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے لیے اسرائیل کی حامی ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی اسٹیفانک ٹرمپ کے لیے فنڈ ریزنگ کرتی رہی ہیں۔

اسرائیل نواز ریپبلکن ایلس اسٹیفانک نے اس نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، اور کہا گزشتہ چار سالوں میں کمزور امریکی قیادت کی وجہ سے یہود دشمنی عروج پر پہنچی ہے، جس سے امریکی قومی سلامتی کمزور ہوئی۔

نیویارک کی نمائندگی کرنے والی اسٹیفانک نے کہا کہ انھوں نے اسرائیل کے لیے لا محدود امریکی فوجی امداد پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیفانک نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف مظاہروں کی اجازت دینے والی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ ​​میں کمی کی دھمکی بھی دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں