تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹرمپ کا سعودی فرمانروا کوفون‘ داعش کے سدباب پرگفتگو

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرماں رواں شاں سلمان کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرماں رواں شاں سلمان کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے داعش کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے سمیت شام اور یمن میں قیام امن کیلئے محفوظ زونز کے قیام پربھی اتفاق کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بات چیت میں دونوں رہنمائوں نے ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کی اور ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، دونوں رہنماؤں نے ایران کے ایٹمی معاہدے پرسختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ شاہ سلمان نے امریکی صدر کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا اداکرنے اور اس ضمن میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی قیادت کی دعوت بھی دی۔

علاوہ ازیں بتایا گیا ہےکہ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور معاشی تعاون بڑھانے کے علاوہ انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -