بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ملک کا غدار قرار دے دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (13 مئی 2026): صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران امریکا اور اسرائیل جنگ کی کوریج کرنے پر امریکی میڈیا کو ملک کا غدار قرار دے ڈالا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو آئے روز میڈیا پر تنقید کرتے رہتے ہیں، اب ایک بار پھر بڑا وار کرتے ہوئے ایران امریکا اور اسرائیل جنگ کی کوریج کرنے پر اسے ملک کا غدار قرار دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی میڈیا کی ایسی خبریں جن میں تہران کو عسکری لحاظ سے واشنگٹن سے بالا قرار دیا جا رہا ہے، وہ حقیقت میں صحافت نہیں بلکہ دشمن کی مدد اور ان کی سہولت کاری کے مترادف ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹس ایران کو جھوٹی امید فراہم کر رہی ہیں حالانکہ ان کے مطابق ایران کے پاس ایسی کسی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکی میڈیا بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ’ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ‘ امریکا کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں