پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو پاگل اور فیک نیوز قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پر برس پڑے۔

 ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سرنڈر کرے اور تسلیم کرے بحریہ ختم ہو چکی، ایرانی بحریہ سمندربرد ہو چکی ہو تو بھی امریکی میڈیا ایران کو فاتح قرار دے گا، ایران  تسلیم کرے فضائیہ بھی باقی نہیں تو بھی فیک نیوز میڈیا ایران کو فاتح کہےگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی فوج تہران سے نکل کر ہتھیار ڈالے تو بھی امریکی میڈیا ایران کو فاتح کہےگا، ایرانی فوج ہاتھ اٹھا کر سرنڈر کہے سفید جھنڈا لہرائے تو بھی امریکی میڈیا ایران کوفاتح کہےگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بچی کھچی ایرانی قیادت شکست دستاویز پر دستخط کرے تب بھی امریکی میڈیا کہے گا ایران کو فتح مل گئی، ایرانی قیادت امریکا کے سامنے سر جھکائے تو بھی امریکی میڈیا کہے گا ایران کو شاندار فاتح مل گئی۔

امریکی صدر نے لکھا کہ نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل، سی این این و دیگر فیک نیوز میڈیا راستے سے بھٹک چکے، ڈیموکریٹس اور فیک نیوز میڈیا بالکل پاگل ہو گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں