واشنگٹن (24 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے چین کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا تو امریکا اس پر بھاری ٹیرف عائد کرے گا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا نے چین سے معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، بیجنگ اوٹاوا کو تباہ کر دے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ چین کینیڈا کے تباہ اور سماجی ڈھانچے کو نگل جائے گا، کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کو چین کیلیے ڈراپ آف کوڈ بنا دیں گے لیکن یہ وہ غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ چینی مصنوعات امریکا نہیں آنے دیں گے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چین کینیڈا کو پہلے ہی سال میں نگل جائے گا، اوٹوا گرین لینڈ میں گولڈن ڈوم کی تعمیر کی مخالفت کر رہا ہے حالانکہ یہی دفاعی نظام اس کے تحفظ کا ضامن بھی بن سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس کینیڈا نے چین کے ساتھ کاروباری تعلقات کے حق میں ووٹ دیا ہے، بیجنگ پہلے ہی سال میں اوٹاوا کو ہڑپ کر لے گا۔
کینیڈین وزیر اعظم کا چین کا دورہ
کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی گزشتہ ہفتے بیجنگ کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے چین کے ساتھ اقتصادی روابط بحال کرنے کی کوشش کی تھی۔ چین امریکا کے بعد کینیڈا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
دورے کے نتیجے میں کچھ کینیڈین زرعی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی اور چینی الیکٹرک گاڑیوں کو کینیڈا کی منڈی میں محدود مقدار میں داخلے کی اجازت دینے کا معاہدہ طے پایا۔
گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ سے چین اور کینیڈا کے بڑھتے تعلقات سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ ٹھیک ہے اسے یہی کرنا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


