بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے وینزویلا پر ’متوقع دوسری حملوں کی لہر‘ کو منسوخ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(9 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر ’متوقع دوسری حملوں کی لہر‘ کو منسوخ کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وینزویلا نے سیاسی قیدیوں کی رہائی شروع کر دی ہے، یہ اقدام امن برقرار رکھنے کی علامت سمجھتا ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون بہتر ہو رہا ہے، ایک ساتھ مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ تعاون اور بات چیت کی وجہ سے مزید فوجی کارروائیوں کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، بڑی آئل کمپنیاں وینزویلا میں کم از کم 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔حفاظتی اور سیکیورٹی مقاصد کے تحت وینزویلا کے تمام آئل ٹینکرز اپنی جگہ پر موجود رہیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کیلئے دھچکا، سینیٹ مخالف قرارداد منظور

واضح رہے کہ 3 جنوری 2026 کی صبح امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس اور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ اس آپریشن میں نکولس مادورو (وینزویلا کے صدر) اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو گرفتار کرکے نیویارک لے جایا گیا۔

امریکی فورسز (بشمول Delta Force) نے ہیلی کاپٹروں اور فضائی حملوں سے وینزویلا کی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا۔ کاراکاس میں متعدد دھماکے ہوئے، جن میں فوجی تنصیبات، ہوائی اڈے اور دیگر اہداف شامل تھے۔ آپریشن تقریباً 2 سے 4 گھنٹے جاری رہا۔

وینزویلا کے حکام کے مطابق کم از کم 80 سے 100 افراد ہلاک ہوئے، جن میں فوجی اہلکار، شہری اور کیوبن سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں