واشنگٹن(26 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے عوام انہیں اپنا اگلا سپریم لیڈر بنانا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
واشنگٹن میں ریپبلکن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن وہ اپنے عوام اور امریکا کے خوف سے اس کا اعتراف نہیں کر رہے۔
صدر ٹرمپ نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ وہ (ایرانی) مذاکرات کر رہے ہیں اور معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے اپنے لوگ یا پھر ہم انہیں مار دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی لوگ مجھے سپریم لیڈر بنانے پر بضد ہیں، لیکن میں نے انہیں جواب دیا نہیں شکریہ! مجھے یہ عہدہ نہیں چاہیے۔
🚨 President Trump on Iran:
Iran is on its KNEES, begging for a deal, but they can’t say it publicly or they’ll get killed.“We’d like to make you the next Supreme Leader! NO THANK YOU, I don’t want it!”
pic.twitter.com/QKBH2ViQ9x— Gunther Eagleman™ (@GuntherEagleman) March 26, 2026
یاد رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کردہ 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی حکومت نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں کیے اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان اور مصر نے اس 15 نکاتی امریکی منصوبے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس منصوبے میں پابندیوں کے خاتمے، ایران کے جوہری پروگرام کی واپسی، میزائلوں پر پابندی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے جیسی شرائط شامل تھیں۔ تاہم ایران نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


