بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کی تصدیق کردی، فاکس نیوز کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کی تصدیق کردی ہے۔

فاکس نیوز کے صحافی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے پاسداران انقلاب سے براہ راست بات کی ہے۔

صحافی کا کہنا ہے کہ رابطہ نشاندہی کرتا ہے ٹرمپ انتظامیہ ایرانی سیاسی حکام سے سخت گیر حلقوں سے بھی رابطے میں ہے۔

فاکس نیوز کے صحافی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے کہا حماس ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہوگئی ہے، حماس سے رابطے کے لیے ہمارے پاس کئی ذرائع ہیں۔

یہ پڑھیں: پاسداران انقلاب کا دشمن کے علاقے میں جارحانہ کارروائیوں کی حکمت عملی پر غور

صحافی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ پر حملے بند کردینے چاہئیں۔

اس سے قبل امریکی اخبار ‘ایگزیوس’ نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسلام آباد معاہدے پر دستخط سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ خفیہ طور پر رابطہ قائم کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کی منظوری کے بغیر یہ معاہدہ ممکن نہیں ہو سکے گا، اس سلسلے میں مئی میں امریکی انٹیلی جنس حکام نے عراقی کردستان کے صدر نیچروان بارزانی سے رابطہ کر کے انہیں اس حساس رابطے کا ثالث اور رابطہ کار بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں