تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ریفرنڈم میں کامیابی پر ٹرمپ کی ترک ہم منصب کو مبارکباد

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم میں کامیابی پر ترک صدر طیب اردگان کو مبارک باد دی ہے۔

ترکی میں ریفرنڈم کا نتیجہ صدارتی نظام کے حق میں آنے کے بعد ترک صدر کو جہاں دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہوئیں وہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

ترجمان وہائٹ ہاؤس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی ریفرنڈم میں ترک صدر طیب اردگان کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب ریفرنڈم کے بعد ترکی میں نافذ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ ایمرجنسی گزشتہ سال ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ترک عوام نے صدارتی نظام کے حق میں فیصلہ سنا دیا

ریفرنڈم کے بعد صدارتی نظام کے حامیوں نے جشن منایا تو مخالفت کرنے والوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ استنبول میں سینکڑوں افراد نے ریفرنڈم کے نتائج کے خلاف مظاہرہ اور مرکزی چوک تک مارچ کیا۔

صدر اردگان کے حامی بھی ریفرنڈم میں فتح کے بعد سڑکوں پر نکلے اور جشن منایا۔

Comments

- Advertisement -