تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مسلمانوں پرکوئی پابندی نہیں لگائی ،جن ممالک پر پابندی لگائی ان کی نشاندہی صدر اوباما نے کی تھی ، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف ان ممالک پر ویزے کی پابندی لگائی ہے، جس کی نشاندہی باراک اوباما نے کی تھی، مسلمانوں پرکوئی پابندی نہیں لگائی، میڈیاغلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو مہاجرین کیلئے قابل فخر ملک قرار دے دیا، وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح امریکا کو محفوظ رکھنا ہے۔

سات مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی کے دفاع میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن ممالک پر پابندی لگائی ان کی نشاندہی صدر اوباما نے کی، صدر اوباما نے دو ہزار گیارہ میں عراقی مہاجرین پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پابندی کسی مذہب کے خلاف نہیں ، میڈیا سے معاملے میں غلط بیانی سے کام لے رہا ہے، میں نے مسلمانوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، میرے احکامات دہشت گردی کیخلاف ہیں، چالیس مسلم ممالک میرے حکم نامہ میں نہیں آتے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نوے روز تک ہمیں اپنے ملک کو محفوظ کرنے کے مزید اقدامات کرنے ہیں، نوے روز کے بعد تمام لوگوں کو دوبارہ سے ویزا جاری کرنا شروع کردینگے۔


مزید پڑھیں : امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط


یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کئے تھے، جس کے بعد ٹرمپ کو بڑے رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -