واشنگٹن: امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے ایران سے جنگ کے تناظر میں جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی تیاری بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنا بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے جبکہ کم درجے کے ہتھیار ایران جنگ میں استعمال کئے جارہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


