ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا پاسداران انقلاب اور ایرانی افواج کو سرینڈر کا الٹی میٹم: ‘ہتھیار ڈال دو ورنہ مارے جاؤ گے’

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدرٹرمپ نے پاسداران انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس سے سرینڈر کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہتھیارنہ ڈالے "یقینی موت” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب . فوج اور پولیس کو فوری طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کر دی ۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جو ارکان سرینڈر کریں گے انہیں کارروائی سے استثنیٰ دیا جائے گا، ورنہ انہیں "یقینی موت” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی ٹی وی ‘اے بی سی نیوز’ اور دیگر ذرائع کو دیے گئے انٹرویوز میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کی سیکیورٹی فورسز اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں اور ملک کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ "پاسدارانِ انقلاب اور فوجی ارکان سرینڈر کریں اور اپنا ملک واپس لیں، ہتھیار نہ ڈالنے والوں کو موت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔”

صدر ٹرمپ نے دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ ایرانی حکومت (رجیم) کے خلاف بغاوت کر دیں اور جس ملک میں بھی موجود ہیں، وہاں سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر دیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید دھچکا لگا ہے، ایران کی 58 فیصد میزائل لانچر سائٹس تباہ کی جا چکی ہیں اور ایران معاشی اور دفاعی طور پر 10 سال پیچھے چلا گیا ہے۔

ایران کے مستقبل کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے ایک انتہائی اہم شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ایرانی رہنما کے انتخاب کے لیے امریکی منظوری لازمی ہوگی، ایران میں ایسا شخص قیادت سنبھالے جو خطے میں ہم آہنگی اور امن لا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں