تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی صدر تاج محل کے اہم حصے کی زیارت سے محروم رہ گئے

آگرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اونچے قد کی وجہ سے تاج محل کے اہم حصے کی زیارت ہی نہ کرسکے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ روز سخت سیکیورٹی میں تاج محلے پہنچے، اس دوران اُن کے ساتھ نتین کمار بطور گائیڈر موجود تھے۔

امریکی صدر محبت کی علامت کے لیے بنائے جانے والے مقبرے کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے مگر وہ شاہ جہاں اور ممتاز کی اصل قبر کی زیارت نہیں کر پائے۔

گائیڈر کے مطابق ہمیں خدشہ تھا کہ اونچے قد کی وجہ سے ٹرمپ کو کہیں چوٹ نہ آجائے کیونکہ قبروں تک جانے کا راستہ تنگ ہے اور اس کی اونچائی بھی بہم کم ہے۔

مزید پڑھیں: مودی کے ساتھ پریس کانفرنس، ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان کی تعریف

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا قد 6 فٹ تین انچ ہے جبکہ اصل قبر کے لیے جانے کی جگہ پر چھت پانچ فٹ اونچی بنی ہوئی ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے مشورے پر گائیڈر نے ٹرمپ کو شاہ جہاں اور ممتاز کی قبروں کو دورہ نہیں کروایا بلکہ وہ امریکی صدر اور اُن کی اہلیہ کو لے کر تاج محل کے مختلف حصوں میں گھومتے رہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک روز قبل دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے، انہوں نے بھارت میں دو بار تقریر کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

Comments

- Advertisement -