جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

ٹرمپ ایران کو وینزویلا نہ سمجھیں، تجزیہ نگار

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں جاری احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو جواز بنا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کا عندیہ دے دیا تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران وینزویلا نہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹر میں ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر ہما بقائی نے اس تمام صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ کی بندش گزشتہ 90 گھنٹوں سے جاری تھی جس کے سبب احتجاجی مظاہروں میں کافی حد تک کمی آگئی تھی جسے اب بحال کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی فوج نے بہت سے مقامات پر کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس دوران مظاہرین کی جو ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کے غم میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ ایران صورتحال پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہا ہے اور ساتھ ہی امریکا سے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نیوکلیئر معاملات پر مذاکرات کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ حملہ کرنا اتنا آسان نہیں کیونکہ ایران وینزویلا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کئی روز پہلے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ ایران آزادی چاہتا ہے اور شاید پہلے سے کہیں زیادہ، امریکا اس کی مدد کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں : ایران پر امریکا کا ممکنہ حملہ، چین کا ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کی خبریں سامنے آنے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ملکی خودمختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے ایرانی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں اور ملکی استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں