جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

ایلون مسک کو ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو مہنگے پڑگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹیسلا کے شئیر پندرہ فیصد گر گئے، مسک کی کمپنی کو ایک دن میں ایک سو باون ارب ڈالر کا خسارہ ہوگیا۔

ایکس پر ایلون مسک نے ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے انہوں نے کہا تھا کہ چار ٹریلین ڈالر بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا، بل عجلت میں منظور کیا گیا کہ ارکان بھی نہ پڑھ سکے، اب بڑے انکشاف کا وقت آگیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اصل ڈونلڈٹرمپ ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، ٹرمپ انتظامیہ اسلیے جیفری ایپسٹین فائلز پبلک نہیں کررہی، سچ ایک دن ضرور سامنے آئے گا۔

ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سنگین الزامات کا تبادلہ

ایلون مسک نے کہا تھا کہ میرے بغیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جاتے، اور ڈیموکریٹس کو ایوان میں کنٹرول مل جاتا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کی تنقید سے بہت مایوسی ہوئی ہے، ایلون مسک بل کے معاملات سے بخوبی واقف تھے، ساتھ ہی ٹرمپ نے ایلون مسک کے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں