واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹیو وٹکوف کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات میں ایران میں ہونے والے مظاہروں سمیت مختلف امور پر بات کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔
دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایرانی عوام کے مرکزی قاتل قرار دیا ہے۔
یہ بیان ایران میں جاری بدامنی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ”ایرانی عوام کے مرکزی قاتل“ قرار دیا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایرانی عوام کے مرکزی قاتل ہیں۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی منسلک کیا تھا جس میں امریکی صدر نے ایران میں مظاہرین سے اپنے اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ مدد آنے والی ہے۔
لاریجانی نے لکھا: ہم ایرانی عوام کے مرکزی قاتلوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں، ٹرمپ اور نیتن یاہو۔۔
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 100 سے زائد بچے شہید
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی حمایت کی اور حکومت کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


