تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سےجوہری معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ٹرمپ جوہری معاہدہ ختم کرنے کا کسی بھی وقت اعلان کر سکتے ہیں، عالمی برادری نے صدرٹرمپ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اعلان کے بعد کانگریس ایران پر پابندیاں عائد کرسکتی ہے، کانگریس کے پاس ایران پر پابندیوں کیلئے60 روز ہونگے۔

وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا سینڈرز نے کہا ایران کے بارے میں صدر مجموعی حکمتِ عملی پر مشتمل اپنا فیصلہ کرچکے ہیں، صدر ٹرمپ نے کیا فیصلہ کیا، اس کیلئے انتظار کریں، امریکی ایران سے نمٹنے کیلئے کوئی وسیع پالیسی چاہتے ہیں،  ٹرمپ ایران کیساتھ معاہدے یا کسی ایک حصے پر اتفاق رکھنے پر متفق نہیں، ایران عالمی معاملات پر اب بھی غلط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

ایران سے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے پر  عالمی برداری میں تشویش پائی جارہی ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکےایران جوہری معاہدے پراحتیاط سےغور کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا اور معاہدے کو علاقائی سلامتی کے لئے انتہائی اہم قراردیا۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کوفون کیا اوردنیا کو محفوظ بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔

رکن کانگریس الیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، جبکہ چیئرمین امورخارجہ کمیٹی ایڈ روئس نے کہا کہ  معاہدے کو بہتر کرنے کیلئےاتحادیوں سے ملکر کام کیا جائے، بین الاقوامی معائنہ کاروں کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہے۔


مزید پڑھیں : ایران کے ساتھ نیوکلیئرمعاہدہ باقی نہیں رہا‘ ڈونلڈ ٹرمپ


یاد رہے گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے میزائل تجربے پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ باقی نہیں رہا۔

دوسری جانب اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ  نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ختم کیا تو وہ اس کی  قیمت چکانے کیلئے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کو معاہدے پر عمل درآمد کی اگلی تصدیق 15 اکتوبر سے قبل کرنی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں صدر براک اوباما کی حکومت میں ایران کے ساتھ یہ جوہری معاہدہ طے پایا تھا ، جس پر ایران سمیت چھ عالمی طاقتوں امریکہ، چین، روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے دستخط کئے تھے، جس کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -